جراثیم ایسے زندہ اجسام کو کہتے ہیں جو بظاہر آنکھ سے نہیں دیکھے جاسکتے اور انہیں صرف خوردبین کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ جراثیم ہوا، خوراک، پانی کے برتن اور دیگر ماحول میں پائے جاتے ہیں۔ مرغیوں میں جراثیم بیماری پھیلانے کے نقطہ نظر سے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ جراثیم مرغیوں میں درج ذیل بیماریاں پیدا کرتے ہیں۔
۱۔ سفید دستوں کا عارضہ Pullorum Disease
۲- متعدی بخار Fowl Typhoid
۳۔ ای کولائی کا عارضہ Collibacillosis
۴۔ مرغیوں کا ہیضہ Fowl Cholera
۵۔ سانس کا دیرینہ عارضہ Chronic Respiratory Disease
۶۔ مائیکوپلازما سائنووی Mycoplasma Synovei Infection
۷۔ متعدی نزلہ Infectious Coryza
۸۔ انتڑیوں کے دھبے دار سوزش Necrotic Enteritis
۹۔ انتڑیوں کی زخمدار سوزش Ulcerative Enteritis
۱۰۔ ناف کی سوزش Omphalitis
0 comments:
Post a Comment